لاہور (سٹاف رپورٹر) گلاب دیوی ہسپتال میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے سے کارڈیک کمپلیکس میں دھواں پھیلنے سے مریضوں کی حالت غیر ہو گئی جنہیں فوری طور پر دوسری وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ ہسپتال کی مختلف وارڈز میں خوف و ہراس پھیل گیا، عملے کی دوڑ لگ گئی جبکہ مریضوں کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد جمع ہو گئی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ انتظامیہ کے مطابق آگ شام کو لگی اور اس وقت اوپی ڈی بند تھی۔ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
گلاب دیوی/ آگ
گلاب دیوی ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی‘ کارڈیک کمپلیکس میں مریضوں کی حالت غیر
Jan 11, 2015