سوئس بنک سے 2 سو ارب ڈالرکی واپسی کےلئے درخواست دائر کر دی گئی

Jan 11, 2015

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوئس بنک میں 200ارب ڈالرزکی واپسی کےلئے درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں وزرارت خزانہ اور وزارت خارجہ کو فریق بنایا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت رقم واپس ملک میں لانے کا حکم دے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوئس بنک میں دو سو ارب ڈالرز کی واپسی کے لئے درخواست دائر کردی گئی، درخواست چودھری اکرم ایڈووکیٹ نے دائر کی، درخواست میں وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ کو فریق بنایا گیا، جبکہ درخواست میں وزیرخزانہ کے قومی اسمبلی میں 9مئی 2014کے بیان کو بنیاد بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ رقم واپس ملک میں لانے کا حکم دیا جائے اور عدالت سوئس بنک میں رقم رکھنے والوں کے نام پبلک کرنے کا حکم دے۔
سوئس بنک/درخواست دائر








مزیدخبریں