میرپور خاص : رات بھر مقابلہ‘ دو ایس ایچ اوز تین کانسٹیبل شہید‘ خطرناک ڈاکو چھوٹو ناریجو تین ساتھیوں سمیت ہلاک

میرپور خاص (ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) میرپور خاص کے علاقے محمود آباد میں بدنام اشتہاری ڈاکو عبدالوہاب عرف چھوٹو ناریجو اپنے 3 ساتھیوں سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا۔فائرنگ کے تبادلے میں دو ایس ایچ اوز اور تین کانسٹیبل شہید اور 7 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا تبادلہ رات بھر جاری رہا۔ میر پور خاص کے علاقے محمود آباد میں انتہائی مطلوب ڈاکو¶ں چھوٹو ناریجو اور قربان ناریجو کی موجودگی کی اطلاع پر حیدر آباد اور مٹیاری پولیس نے چھاپہ مارا۔ جسے دیکھتے ہی ڈاکو¶ں نے فائرنگ کر دی جس پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ڈی آئی جی حیدرآباد رانا ثنااللہ عباسی کے مطابق ڈاکو¶ں نے ایک بنگلے میں پناہ لے رکھی تھی اور خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا رکھا تھا۔کارروائی میں حیدرآباد، پنیاری، مٹیاری اور ٹنڈووالہ یار اضلاع کی پولیس نے حصہ لیا۔ فائرنگ کا سلسلہ رات 12 بجے سے صبح 7 بجے تک جاری رہا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او لطیف آباد اے سیکشن حسن علی عابدی، ایس ایچ او پنیاری واحد بخش لغاری اور تین کانسٹیبل شہید ہوگئے۔ ڈی آئی جی ثنااللہ عباسی نے صحافیوں کو بتایا کہ چھوٹو ناریجو کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی، اور پورے سندھ میں دہشت کی علامت تھا۔ پولیس نے ڈاکوو¿ں کے گھر سے پندرہ سالہ لڑکے اور دو خواتین کو حراست میں لیا۔ جن کا تعلق ڈاکوو¿ں کے خاندان سے بتایا جاتا ہے، مقابلے میں شہید اہلکاروں کی میتیں اور زخمی اہلکاروں کو حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کی ہدایت پر وزیراعلی سندھ نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کےلئے فی کس ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے دو ایس ایچ او اور 3 دیگر پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں زخمی ایس ایچ او ممتاز بروہی کو حیدر آباد سے کراچی کے نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں پولیس مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن حیدر آباد میں ادا کی گئی جن پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی گئی ان میں ایس ایچ او لطیف آباد اے سیکشن حسن علی عابدی، کانسٹیبل عبدالجبار شیخ، دلبرانہڑ اور انور شامل ہیں۔ نماز جنازہ میں پولیس افسران، متحدہ کے عہدیداران اور مقتولین کے رشتہ داروں نے شرکت کی ۔ ڈاکو پولیس کو 50 سے زائد اغوا کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
میرپورخاص/پولیس مقابلہ





ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...