اشتیاق احمد خان لاہور‘ خالد لطیف گوجرانوالہ بار کے صدر منتخب‘ حامیوں کے بھنگڑے مٹھائی قسیم کی

Jan 11, 2015

لاہور (اپنے نامہ نگار سے+ نمائندگان) لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ روز بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات ہوئے۔ ایشیا ءکی سب سے بڑی بار لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں غیر حتمی نتائج کے مطابق لاہور بار کی صدارت کا تاج حامد خاں گروپ کے اشتیاق احمد خان کے سر سج گیا۔ سیکرٹری کی دو نشستیں ادیب اسلم بھنڈر اور جواد ملک نے جیت لیں۔ نائب صدر کے لئے جہانگیر بھٹی جبکہ ماڈل ٹاﺅن سیٹ سے نائب صدر تفسیر حیدر شاہ فاتح بن گئے۔ رانا احسن جوائنٹ سیکرٹری اور فضاہر جٹ فنانس سیکرٹری کی نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ الیکشن کمشن ذرائع کے مطابق صدر کی سیٹ کے لئے حامد خان کے پروفیشنل گروپ کے امیدوار چودھری اشتیاق اے خان نے 26 ووٹوں کی برتری حاصل کی اور عاصمہ جہانگیر کے انڈیپنڈنٹ گروپ کے امیدوارا رشد جہانگیر جھوجہ نے دوبارہ گنتی کی درخواست دےدی جس کے باعث رات گئے تک دوبارہ گنتی کا عمل جاری رہا اور آخری اطلاع آنے تک پروفیشنل گروپ کے اشتیاق اے خان 6 ووٹوں سے کامیاب ہو گئے۔ صدر کی نشست کے لئے اشتیاق اے خان اور ارشد جھوجھہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ رہا۔ نائب صدر کی دو نشستوں کے لئے جہانگیر بھٹی، جام فرید خالد، نوید چغتائی، سلطان احمد اور ساجد منور قریشی میں مقابلہ تھا اور نائب صدر ماڈل ٹاﺅن سیٹ کے لئے سید تفسیر حیدر، ایم شہزاد کاکڑ اور میاں عابد میدان میں اترے۔ سیکرٹری کی دو سیٹوں کے لئے پانچ امیدوار ادیب اسلم بھنڈر، بابر ہمایوں چوہان،جواد ملک،خرم میر اور سجاد بٹ آمنے سامنے تھے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی ایک نشست کے لئے رانا احسن اور میاں طاہر میں ون ٹو ون مقابلہ ہوا۔ مزید برآں فنانس سیکرٹری کی ایک نشست کے لئے اجمل ملک، چودھری فضاہر جٹ اور رفعت طفیل میدان میں اترے ۔ لائبریری سیکرٹری کی سیٹ پر میاں سلطان محمود اور آڈیٹر کے لئے اقبال ملک بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔ ممبر ایگزیکٹو کی 11 سیٹوں کے لئے صرف 8 امیدواروں آصف طفیل، تحسین زہرہ کاظمی، خالدہ ارشاد، سردار رشید احمد، عاشق علی رانا، فلک صبائ، انور خان اور نیک محمد چودھری نے کاغذات جمع کروائے جنہیں الیکشن بورڈ نے کامیاب قرار دے دیا۔ تین ہزار خواتین وکلا سمیت 14263 ووٹرز میں سے 4297 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے خوشی میں بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی۔ سیشن کورٹ میں ہونے والی پولنگ کا وقت 9بجے صبح سے شام 5بجے تک تھا مگر پولنگ مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ دیر سے شروع ہوئی اور 30منٹ کا اضافی وقت دیا گیا۔ سخت سردی کی وجہ سے ووٹنگ کی شرح 50فیصد سے کم رہی۔ 14263ووٹرز میں سے صرف 4300کے قریب ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ سیشن کورٹ میں سارا دن میلے کا سماں رہا۔ انتظامیہ نے سول سیکرٹریٹ کے مین گیٹ کے آگے اسلام پورہ جانے والی روڈ کو بیرئر لگاکر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا جبکہ سیشن کورٹ سیشن کورٹ کے باہر اسلام پورہ روڈ پر ووٹرز کے اندر جانے کے لئے واک تھرو گیٹ نصب کیا گیا جہاں سے وکلا کے علاوہ کسی بھی شخص کو داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ حامد خان، عاصمہ جہانگیر، میاں اسرار الحق، عابد ساقی، احسن بھون، اعظم نذیر تارڑ، شہرام سرور، ساجد بشیر شیخ، نصراللہ وڑائچ، عابد ساقی، امجد فاروق میر سمیت درجنوں سینئر وکلا نے اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور سیشن کورٹ کے باہر اپنے اپنے امیدواروں کے لئے ووٹ کی اپیل کرتے رہے۔ اسلام پورہ روڈ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہونے کے ساتھ ساتھ ٹریفک وارڈنز کی بھی کثیر تعداد موجود رہی۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے انتخابات کے غیرحتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار چودھری خالد لطیف 1042 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار احمد ندیم گورائیہ نے 627 ووٹ حاصل کیے۔ رانا غفار 950 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ان کے مدمقابل فیصل بٹر نے 711 ووٹ حاصل کیے جبکہ 659 ووٹ لے کر عاطف جاوید چیمہ سینئر نائب صدر کامیاب ہوئے جبکہ 1251 ووٹ لے کر قاری محمد ذوالفقار احمد فنانس سیکرٹری 892 ووٹ لے کر محمد الیاس بٹ جوائنٹ سیکرٹری 1058 ووٹ لے کر مس گلشن مقصود لائبریری سیکرٹری اور چودھری اویس اعظم وڑائچ 852 ووٹ لے کر آڈیٹر منتخب ہوئے۔ واضح ہو کہ کہ رانا عرفان احمد ایڈووکیٹ قبل ازیں بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہو چکے ہیں۔ پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہی کل 2512 میں سے 1701 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ شیخوپورہ سے نامہ نگارخصوصی کے مطابق ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات میں خالد رشید ملک صدر اور عاصم محمود بھنگو جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ بار کے 1096 ووٹوں میں سے 887 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ خالد رشید ملک نے 564 ان کے مدمقابل امیدوار محمد نواز ہاشمی نے 313 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ عاصم محمود بھنگو ایڈووکیٹ نے سنسی خیز مقابلہ کے بعد اپنے حریف چودھری رشید کمبوہ ایڈووکیٹ کو 4 ووٹوں سے شکست دی جبکہ دیگر نشستوں پر تمام امیدواران پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ منتخب صدر خالد رشید ملک ایڈووکیٹ کے حامی وکلاءنے جشن منایا، بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب کے سالانہ انتخابات میں محمد امین بھٹی پینل نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا۔ رائے محمود حسین کھرل ایڈووکیٹ 278ووٹ لےکر صدر ، ملک علی عمران اعوان 283ووٹ لےکر جنرل سیکرٹری، چودھری عبداللطیف طاہر 296ووٹ لےکر نائب صدر، عبدالناصر کھوکھر 216ووٹ لےکر اڈیٹر کامیاب ہوگئے جبکہ حریف پینل کے راﺅ مدبر اعظم ایڈووکیٹ 206ووٹ لےکر جائنٹ سیکرٹری کامیاب ہوئے۔حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد کے انتخابات مےں سےد ناصر حسےن شےرازی اپنے مد مقابل رائے آصف نواز اےڈوکےٹ کو ہرا کر صدر جبکہ چودھری امان اﷲسندھو عبد الغفار ملک کو ہرا کو جنرل سےکرٹری منتخب ہوگئے۔ عامر نذےر تارڑ نائب صدر،محمد ےوسف اےڈوکےٹ جوائنٹ سےکرٹری جبکہ عدےل احمد فنانس سےکرےٹری منتخب ہوگئے۔ ےہاں ےہ امر قابل ذکر ہے کہ ناصر حسےن شےرازی پہلے بھی ڈسٹرکٹ بار کے دو بار صدر رہ چکے ہےں ۔جبکہ جنرل سےکرٹری کی سےٹ پر کامےاب ہونے والے چودھری امان اﷲسندھو تحرےک انصاف کے ضلعی صدر ہےں الےکشن مےں کامےابی کے بعد وکلاءنے اپنے کامےاب ہونے والے امےدواروں کی خوشی مےں جشن مناےا۔اور ڈھول کی تاپ پر رقص بھی کےا۔ قصور سے نامہ نگار کے مطابق ڈسٹرکٹ بار غیر حتمی نتائج کی مطابق محمد سلیم مہرصدر محمد ریحان چوپڑہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ڈسٹرکٹ بار قصور کے 1081ووٹرز میں سے 872ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا محمد سلیم مہرنے اپنے مخالف امیدوار چودھری منیر احمدسے 72ووٹ زائد لیکر کامیابی حاصل کی نائب صدر کیلئے اصغر علی بھٹی کامیاب قرارپائے۔نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کی جیت کی خوشی میں ضلع کچہری میں رزلٹ سننے کے بعد ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔پنڈی بھٹےاں سے نامہ نگار کے مطابق تحصےل بار اےسوسی اےشن کے انتخابات مےں چودھری وقار بھٹی صدر اور رائے اظہر جاوےد کھرل جنرل سےکرٹری منتخب ہو گئے۔ علاوہ ازیں میاں ایوب بھٹی، میاں عرفان بشیر جوائنٹ سےکرٹری سلیم ہنجرا ،فنانس سےکرٹری ضمیر عباس لائبریرین منتخب ہوئے ہیں۔ اےگزےکٹےو رائے محمد منشائ،مےاں خلےق الزمان ،رائے نجم الحسن کھرل، محمد اکرم انجم،عدنان اکبر لودھرا،شاہدوقار لودھرا،سےف اللہ ہنجرامنتخب قرار پائے ہیں۔
بار کے صدر منتخب


مزیدخبریں