لاہور: بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گر گئی، 5خواتین سمیت8افراد زخمی

لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور کے علاقے ملتان روڈ پر فیکٹری کی چھت گرنے سے پانچ خواتین سمیت 8افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق ملتان روڈ کے علاقے موہلنوال میں فیکٹری کی چھت بوائلر پھٹنے کے باعث گری، جس کے باعث 8افراد ملبے تلے دب گئے۔ مقامی افراد نے ابتدائی ریسکیو آپریشن اپنی مدد آپ کے تحت شروع کیا، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے کے نیچے سے نکالا، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والی خواتین میں بشری، فوزیہ، زاہدہ، اقصیٰ اور شازیہ شامل ہیں۔ بوائلر پھٹنے کے بعد چھت سڑک پر گری جس سے جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو حکام کے مطابق بوائلر پھٹنے کے وقت فیکٹری میں خواتین پیکنگ کا کام کر رہی تھیں، بوائلر پھٹنے سے عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
فیکٹری/بوائلر دھماکہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...