پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں کے اثاثہ جات منظر عام پر لائے جائیں: عبدالقادر

لاہور (نمائندہ سپورٹس) سابق چیف سلیکٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے اکاؤنٹس اور اعلی عہدیداروں کے اثاثہ جات کی تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں، نیب بورڈ کا احتساب کرے، کون کیسے فوائد حاصل کر رہا ہے، حقیقت کھل کر سامنے آ جائے گی۔ بورڈ مشکوک ماضی کے حامل افراد سے بھرا پڑا ہے، وقار یونس پاکستان کا ہیڈ کوچ ہے لیکن سپر لیگ میںکوچ مقرر نہیں ہوا، شہریار خان کو دوسری مرتبہ چیئرمین نہیں بننا چاہیے تھا، نجم سیٹھی بورڈ میں سیاست لے کر آئے ہیں، طاقت اور اختیار حاصل کرنے کے لیے انہوں نے بورڈ کا آئین بھی بدل دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...