لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ون ڈے ٹورنامنٹ شروع ہو گیا۔ سلمان بٹ نے 5 سال بعد واپسی پر ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی پر پہلے ہی میچ میں شاندار سنچری کی مدد سے اپنی واپڈا ٹیم کو فاٹا ریجن کے خلاف 141 رنز سے کامیاب کرایا۔ دیگر میچز میں سمیع اسلم، اسد شفیق، فرخ زمان، اظہر علی، ایم اخلاق، شان مسعود، اسرار اﷲ، آصف ذاکر اور بابر اعظم نے سنچریاں سکور کیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے بابر اعظم کے 101، آصف ذاکر کے 100 رنز کی بدولت 8 وکٹوں پر 303 رنز بنائے۔ اسلام آباد کی ٹیم 291 رنز پر آوٹ ہو گئی۔ پورٹ قاسم ٹیم نے 9 وکٹوں پر 232 رنز بنائے۔ پشاور ٹیم نے اسرار اﷲ کی ناقابل شکست 127 رنز کی اننگز کی بدولت ایک وکٹ پر ہدف پورا کر لیا۔ یو بی ایل نے شان مسعود کے 107 رنز کی بدولت 9 وکٹوں پر 283 رنز بنائے۔ حیدر آباد ریجن ٹیم 149 بنا کر آوٹ ہو گئی۔ سوئی گیس نے اظہر علی کے ناقابل شکست 132 رنز کی بدولت 4 وکٹوں پر 288 رنز بنائے۔ لاہور بلیوز نے 3 وکٹوں پر 291 رنز بنا کر 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا ۔ ایم اخلاق نے ناقابل شکست 100 رنز بنائے۔ کے آر ایل نے 8 وکٹوں پر 288 رنز بنائے۔ کراچی وائٹ ٹیم کو 254 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ لاہور وائٹس نے 8 وکٹوں پر 281 رنز بنائے ۔ حبیب بنک نے فرخ زمان اور اسد شفیق کی سنچریوں کی بدولت ہدف 2 وکٹوں پر پورا کر لیاا راولپنڈی نے 253 رنز بنائے۔ نیشنل بنک نے 3 وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا۔ واپڈا نے سلمان بٹ کے 135 رنز کی بدولت 7 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ فاٹا ریجن کی ٹیم 136 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
قومی ون ڈے ٹورنامنٹ : سلمان بٹ، سمیع اسلم، فرخ زمان، اظہر علی ، شان مسعود، اسرار اللہ، آصف ذاکر، بابر اعظم کی سنچریاں
Jan 11, 2016