قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی ‘ٹم سائوتھی ٹی ٹونٹی سیریز سے آئوٹ

Jan 11, 2016

آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم دورہ کیلئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ۔ کھلاڑی کراچی سے براستہ دبئی روانہ ہوئے تھے ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 15جنوری کو ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق دن 11بجے اور کیوی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی ان فٹ ہوکر پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ان کے پائوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔ وہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں زخمی ہوئے تھے۔بورڈ نے سائوتھی کی واپسی کے حوالے سے کچھ نہیںکہا تاہم وہ صحت یاب ہونے تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔بیٹنگ کوچ کریگ میکملن نے بتایا کہ سائوتھی کا آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل فٹ کرنا ہے جو تین فروری سے شروع ہوگی ۔

مزیدخبریں