کراچی (سپورٹس رپورٹر) ملک کی کامیاب ترین ٹیم پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز نے مسلسل تیسری بار نیشنل ہاکی چیمپئن شپ جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کر تے ہوئے ایک بار پھر اپنے اعزاز کا دفاع کر لیا ۔ واپڈا کو پنالٹی سٹروک میں برابری کے بعد اور سڈن ڈیتھ پر7-6سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیشنل بینک نے آرمی کوہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔فائنل مقررہ وقت تک دو دو گول سے برابر تھا۔تیسرے کوارٹر کے پہلے منٹ میں ہی پی آئی اے کے شفقت رسول نے فیلڈ گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جسے واپڈا کے محمد جعفر نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا ۔ 44ویں منٹ میں پی آئی اے کے احسان اللہ نے گول کر کے ایک بار پھر پی آئی اے کو سبقت دلا دی ۔آخری لمحات میں57ویں منٹ میں عمر بھٹہ کو گول کرنے اور میچ برابر کرنے کا موقع مل گیا ۔ پنالٹی شوٹ آئوٹ پر بھی تین تین سے مقابلہ برابر رہا ۔سڈن ڈیتھ کے مرحلے میں پی آئی اے کے شفقت رسول اور ایم زبیر گول کیپرز کو چکمہ دینے میں کامیاب رہے جبکہ واپڈا کے عمر بھٹہ کے گیند کو جال میں ڈالنے کے بعد دوسری باری میں ایم عرفان ناکام رہے۔ پی آئی اے 38 ویں بار چیمپئن بنی۔ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کی راہیں کھلنے کا امکان ہے۔ پی ایچ ایف کے مطابق صدر آسٹریلوی ہاکی فیڈریشن 16 فروری کو پاکستان آئینگے۔
پی آئی اے 38 ویں بار قومی ہاکی چیمپئن بن گئی
Jan 11, 2016