اقتصادی راہداری پر تحفظات: وزیراعظم کی اس ہفتے پرویز خٹک سے ملاقات کا امکان

Jan 11, 2016

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں اقتصادی راہداری پر خیبر پی کے حکومت کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے رواں ہفتے وزیراعلیٰ خیبر کے پی پرویز خٹک سے وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ راہداری کے معاملے پر صوبوں کے تمام تر تحفظات اور اختلافات کو ختم کیا جائے اور اس منصوبے کو جلد از جلد کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے اس سلسلے میں وزیراعظم نواز شریف وزیراعلیٰ خیبر پی کے سمیت دیگر سیاسی رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے اس حوالے سے رواں ہفتے شیڈول جاری کیا جا سکتا ہے۔
راہداری منصوبہ/وزیراعظم

مزیدخبریں