اسلام آباد (آن لائن) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹائون کے مقدمے کی منتقلی کے حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے بارے درخواست تیار کر لی ہے جو آج (پیر) کو دائر کر دی جائے گی۔ درخواست عوامی تحریک کے وکلاء پینل کے سربراہ رائے بشیر نے تیار کی ہے۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دہشت گردی عدالت نے فیصلے میں جانبداری کا مظاہرہ کیا اور عوامی تحریک کا موقف سنا ہی نہیں گیا۔ آرٹیکل 10 اے کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمہ دہشت گردی عدالت سے کسی اور عدالت منتقل کیا جائے۔