کراچی:امریکی سفارتکاروں کی عبدالستار ایدھی سے ملاقات،خیریت دریافت کی

کراچی (صباح نیوز)کراچی میں امریکی قونصل خانے کے دو افسران نے ایدھی سینٹر میں عبدالستار ایدھی سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ کراچی میں امریکی قونصل خانے میں تعینات ہونے والے دو افسران پیٹرک اور کرسٹوفر نے ایدھی سینٹر میٹھادر کا دورہ کیا۔ انہوں نے عبدالستار ایدھی سے ملاقات کی اور ان کی سماجی خدمات کو سراہا ۔ اس موقع پر فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ جب امریکی قونصل خانے میں نئے افسران آتے ہیں تو وہ ایدھی سینٹر ضرور آتے ہیں عبدالستار ایدھی سے ملاقات کرکے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...