کراچی (نوائے وقت رپورٹ)کراچی میں ایف آئی اے نے کارروائی میں مشنری سکول کے اکائونٹنٹ کو گرفتار کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشنری سکول کے اکائونٹنٹ شکیل نے تین کروڑ روپے اکائونٹس سے نکلوائے ملزم نے سرمایہ کاری اکائونٹس کی چیک بک بھی چرالی تھیں پرنسپل کے جعلی دستخطوں پر مبنی چیکوں سے رقم نکلوائی گئی۔ ملزم نے تین کروڑ روپے اہلیہ، اہلخانہ کے اکائونٹس میں جمع کرائے مزید تحقیقات جاری ہے۔