لاہور: بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کیمپس کے طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے، بدترین ٹریفک جام

Jan 11, 2016 | 17:43

ویب ڈیسک

بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلبہ ایک بار پھر اپنے مطالبات کے حق میں کینال روڈ پر سراپا احتجاج بن گئے، طلبہ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ان کے کیمپس کا الحاق منسوخ نہ کرے اور فوری طور پر ڈگریاں جاری کی جائیں۔

احتجاج کے دوران سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن شاہد یوسف موقع پر پہنچے اور طلبا کو ایک ماہ کے اندر مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن مظاہرین نہ مانے۔

جس کے بعد وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے بھی احتجاج ختم کرانے کے لئے کینال روڈ کا رخ کیا اور مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ جس کے بعد طلبہ نے اپنا احتجاج آئندہ روز تک موخر کردیا۔

طلباء کا احتجاج شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا

احتجاج جب بھی ہوتا ہے تو سب سے زیادہ پریشانی راہگیروں کو ہوتی ہے،بہاوالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلباء نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا- گھنٹوں ٹریفک میں پھنسنے والے شہری طلباء کو کوستے رہے-

مزیدخبریں