مکرمی! بھاری ٹریفک کے زیر استعمال اور دفاعی نقطہ نظر سے انتہائی اہمیت کی حامل شاہراہ ’’سیالکوٹ پسرور روڈ‘‘ کی حالت انتہائی نہ گفتہ بہ ہے۔ متذکرہ سڑک میں جا بجا کھڈے پڑے ہوئے ہیں اس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی اور حادثے رونما ہوتے رہتے ہیں۔ اس شاہراہ کے دونوں اطراف اہم کاروباری ادارے بھی واقع ہیں جبکہ اس سڑک کے راستے بارڈر پر جانیوالی فوجی گاڑیوں کی عموماً نقل و حرکت بھی ہوتی رہتی ہے۔ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی واللہ عالم اس اہم شاہراہ کی خستہ حالی پر کیوں خاموش ہیں اور سرد مہری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی توجہ اس امر کی طرف مبذول کرواتے ہوئے فوری اصلاح احوال کا پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے۔ (ابوسعدیہ سید جاوید علی شاہ امامی)