پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے

Jan 11, 2017

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! پتنگ بازی پر پابندی عائد ہونے کے باوجود سرعام پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ کے طور پر مختلف شہروں میں گردن پر ڈور پھر جانے سے لوگوں کے زخمی ہو جانے کے ہولناک واقعات بھی مختلف شہروں میں آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیبھیانک کھیل کے باعث کئی گھرانوں کے چراغ گل ہو چکے ہیں جو حکومت اور شہریوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وسیع تر عوامی مفاد کی خاطر پتنگ بازی کے قانون پر سختی کیساتھ عملدرآمد کرایا جائے جس علاقہ میں پتنگ بازی ہوتی ہے وہاں کے متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او سے جواب طلبی کی جائے اور پتنگ بازی سے متعلقہ سامان فروخت کرنیوالوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ (سائین واصف خاں، سیالکوٹ)

مزیدخبریں