ثمرہ ایوب…گوجرانوالہ
٭… ایک کھیتی کی شان نرالی
فصل ہے سب کی دیکھی بھالی
کاٹو بے شک جتنی بار
آپ سے آپ ہو پھر تیار
٭…٭…٭…٭…٭…٭…
٭… دیکھا ایک ایسا دربار
جس کے لاکھوں پیروکار
لے کے بیٹھے ہیں ہتھیار
اے لوگو رہنا ہوشیار
٭…٭…٭…٭…٭…٭…
٭… ایک شے سب کی دیکھی بھالی
رہتا ہے پیٹ اس کا خالی
جو کچھ اس کے منہ میں جائے
کاٹ کر پھینکے، پرے گرائے
جوابات
٭…بال، ٭…بھڑوں کا چھتہ، ٭…قینچی
پہیلیاں
Jan 11, 2017