شیخوپورہ، ڈسکہ (نامہ نگاران، نمائندہ خصوصی) مختلف واقعات اوباشوں نے تین کمسن بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ شیخوپورہ کے نواحی گائوں بلہڑ کے میں دوسری جماعت کے طالب علم کو پانچ اوباشوں نے اغوا کے بعد کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ بچہ سکول سے گھر نہ آیا تو اہل خانہ تلاش شروع کی تو وہ کماد کے کھیتوں سے ملا۔ پولیس ملزموں کو تلاش کررہی ہے۔ علاوہ ازیں ڈسکہ کے علاقہ جامکے چیمہ کے نصیر کا 6/7سالہ بیٹا (ا) بازار سے سودا لینے گیا تو راستے میں ملزم حضرت اللہ اسے بہلا پھسلا کر لے گیا اور ہوس کا نشانہ بناڈالا جبکہ موضع میترانوالی کی ناصرہ کا 10سالہ بیٹا سودا لینے گیا تو ملزم تنویر عرف کالو جن نے اسے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔