گوجرانوالہ: جماعت پنجم کے امتحانات 2 ہشتم کے 11 فروری کو شروع ہونگے، طلباء کیلئے سکول یونیفارم اور بیج لگا کر پیپرز دینے کی پابندی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پنجاب ایگزیمینیشن کمشن نے جماعت پنجم اور ہشتم امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی‘ طلبہ کیلئے سکول یونیفارم اور بیج لگا کر پیپر دینے پر پابندی لگا دی گئی۔ پیک کی طرف سے جاریکردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق جماعت پنجم کا امتحان دو فروری کو شروع ہوگا اور جماعت ہشتم کا امتحان 11 تا 20 فروری کو ہوگا۔ پیک کے مطابق طلبہ سکول یونیفارم اور بیج لگا کرکمرہ امتحان میں داخل نہیں ہو سکیں گے اور نہ ہی پیپر پر کسی جگہ سکول کا نام ظاہر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ تعلیمی حلقوں اور نجی سکولوںکی انتظامیہ کی طرف سے یونیفارم کی پابندی پرافسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں رجسٹرار محکمانہ امتحانات افتخار نت نے بتایا ہے کہ یونیفارم کی پابندی سے نقل کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...