ساہیوال/ سرگودھا (نامہ نگار) 75 سال قبل کی جانیوالی محبت بالآخر رنگ لے آئی۔ 90 سالہ بوڑھا 95 سالہ خاتون سے شادی کر کے گھر لے آیا۔ جھاوریاں کے موضع خنجر کے 90 سالہ بابا غلام فرید کے والدین نے 75 سال قبل قریبی عزیز جو کہ کوٹ بھائی خان کے رہائشی تھے ان سے ان کی بیٹی حیاتاں بی بی کا رشتہ مانگا تھا تاہم والدین نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا۔ گذشتہ روز 90 سالہ بابا غلام فرید نے 75 سال بعد 95 سالہ حیاتاں بی بی سے شادی کر لی اور اسے اپنے گھر لے آیا اس موقع پر حیاتاں بی بی کا حق مہر ایک ہزار روپے مقرر کیا گیا۔ بابا غلام فرید کے 27 پوتے پوتیاں جبکہ حیاتاں بی بی کے سات پوتے پوتیاں ہیں۔ شادی کے تقریب میں دونوں کے پوتے پوتیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور بھنگڑے ڈالے۔
سرگودھا: 90 سالہ بابے کی محبت رنگ لے آئی، 95 سالہ خاتون سے شادی پوتیاں پوتے بھنگڑے ڈالتے رہے
Jan 11, 2017