اسلام آباد (آن لائن+ نوائے و قت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکیل کو قانون کا کچھ پتہ ہی نہیں، وہ خواہ مخواہ اپنے دلائل کو مزید طول دے رہے ہیں۔ مجھے دلائل دینے کا وقت ملا تو وزیراعظم نواز شریف کو عدالت طلب کرنے کی استدعا کروں گا۔ شیخ رشید نے ساتھی وکلا سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نعیم بخاری اپنے دلائل سے کیس کو مزید طول دے رہے ہیں۔