لاہور (خبر نگار) چیئرمین پبلک فیسلیٹشن کمیٹی پنجاب و ہائوسنگ‘ اربن ڈویلپمنٹ مرزا شبیر بیگ نے کہا ہے کہ چولستان سمیت جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ شریف برادران کے ویژن کے مطابق پسماندہ علاقوں میں پانی کی سکیموں کے ساتھ سیوریج سسٹم پر بھی فوکس کیا جا رہا ہے۔ یہ بات مرزا شبیر بیگ نے مظفر گڑھ‘ لیہ‘ راجن پور کے علاقوں علی پور‘ روجھان‘ کوٹ مٹھن‘ کروڑ لال عیسن‘ کندی والا‘ تونسہ شریف‘ سخی سرور و دیگر علاقوں کے وزٹ کے بعد واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ اس موقع پر گل فراز موکل‘ میاں سلیم بھی ساتھ تھے۔
مرزا شبیر بیگ کا ٹیم کے ہمراہ مظفر گڑھ‘ لیہ‘ راجن پور کا دورہ‘ صاف پانی اور سیوریج سکیموں کا معائنہ
Jan 11, 2017