2010 میں انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے 2 سالہ بچے کی تصاویر نے دنیا کو دنگ کردیا تھا جو سگریٹ پینے کا شوقین تھا۔اردی ریازل نامی یہ بچہ چین اسموکر (کثرت سے سگریٹ نوشی کرنے والا) بن چکا تھا اور انٹرنیٹ پر اس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ روزانہ 40 سگریٹس پیتا ہے۔اس وقت بچے کے والدین نے اس عادت کے بارے میں کہا تھا 'اگر اسے سگریٹ نہ ملے تو وہ غصہ کرتے ہوئے چیخنے لگتا ہے اور اپنا سر دیوار سے مارنے لگتا ہے، وہ خود کو سست اور بیمار محسوس کرنے لگتا ہے'۔والدین کا خیال تھا کہ یہ بچہ سگریٹ پیتا ہے تو کیا ہوا دیکھنے میں تو صحت مند ہے۔
40 سگریٹ روزانہ پینے والا بچہ کس حال میں؟
Jan 11, 2017