کراچی(مارکیٹ رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندا رہا اورانڈیکس 173.62 پوائنٹس کی کمی سے 48865.79 پوائنٹس پر بند ہوا،سرمایہ میں 17 ارب 92 کروڑ 20 لاکھ 74 ہزار 496 روپے کی کمی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 69 کروڑ 88 لاکھ 37 ہزار 184 روپے کا مندا ریکارڈ کیاگیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 7 کروڑ 83 لاکھ 29 ہزار 230 حصص کی کمی ہوئی۔ مجموعی طور پر 417 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں 199کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں تیزی، 205 کے بھائو میں مندا اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر 41 کروڑ 39 لاکھ 81 ہزار 60 حصص کا کاروبار ہوا، تجارتی حجم 20 ارب 18 کروڑ 98 لاکھ 98 ہزار 73 روپے رہا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 173 پوائنٹس کا مندا شئیرز کے بھائو گر گئے
Jan 11, 2017