اسلام آباد (صباح نیوز)69 فیصد پاکستانی امریکہ کے بجائے چین سے تجارتی تعلقات چاہتے ہیں۔ گیلپ پاکستان سروے میں 1871 افراد سے پوچھے گئے سوال کہ پاکستان کو چین یا امریکہ میں سے کس کے ساتھ اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے چاہئیں۔ اس سوال کے جواب میں 69 فیصد پاکستانیوں نے چین جبکہ 11 فیصد نے امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات مضبوط دیے جانے کے حق میں رائے دی۔ سروے کی20 فیصد آبادی دونوں ملکوں سے اقتصادی تعلقات مضبوط کئے جانے کے حق میں ہے۔ سروے میں چاروں صوبوں سے رائے جمع کی گئی۔