لاہورمیں پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کا حصول صرف اشرفیہ کا حق نہیں، تمام بچوں کو تعلیم کے برابرمواقع ملیں گے توپاکستان ترقی کرے گا، پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈسےلاکھوں طلبہ مستفید ہو رہے ہیں جبکہ متعدد ڈاکٹر اورانجینئربن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم متحدہ ہو جائے تو چند سال میں پاکستان اپنی منزل پا سکتا ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ قوم کی ہزاروں بیٹیاں اوربیٹے محنت سے آگے بڑھ رہے ہیں، آج اُس پاکستان کو دیکھا جو قائد کا پاکستان تھا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہر بچے کو تعلیم و تربیت کا حق دینے کی ٹھان رکھی ہے۔
ملک میں انصاف کا بول بالاکردیا توپاکستان ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن ہوجائےگا: شہباز شریف
Jan 11, 2017 | 17:56