ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سابق سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا سید مردان شاہ (پیر پگارا) کی برسی کی تقریب ملتان میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مرکزی رہنما محمد اشرف قریشی نے کی جبکہ مہمان خصوصی نصیر الدین نسیم تھے۔ اس موقع پر رئیس عبدالستار، ظہیر الدین بابر، عبدالسلام نقشبندی، شاہد اکرام، حامد اکرام، محمد طارق قریشی، شیخ ریحان الدین، حاجی محمد ریاض، رانا مہر حسین نون، سید حیدر عابدی، اسلم ہاشمی، عبدالعزیز صابری، راﺅ فاران آفتاب، غلام عباس کھوکھر، محمد عظیم شہاب، شیخ محمد ذوالفقار، رائے محمد عبداللہ کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود تھے۔ محمد اشرف قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا پیر صاحب پگارا نے مسلم لیگ کی قیادت مشکل اور مارشل لاءکے دور میں سنبھالی۔ پی این اے تحریک کے دور میں سندھ اور پورے پاکستان میں بھٹو آمریت کا مقابلہ کیا اور جب سیاسی جماعتوں پر پابندی اور اخبارات پر سنسر عائد تھا تو مسلم لیگ کو زندہ اور قائم رکھا۔ ضیاءالحق کے انتخابات میں مسلم لیگی محمد خان جونیجو کو وزیراعظم بنوایا آپ کی حکمت عملی کی وجہ سے مارشل لاءختم ہوا اور لولی لنگڑی جمہوریت آئی۔ مقررین نے کہا پیر صاحب پگارا جیسے لیڈر کی کمی پوری نہیں ہو سکتی۔
پگارا / برسی
فنکشنل لیگ ملتان کے زیر اہتمام حروں کے روحانی پیشوا سید مردان شاہ پیرپگاڑا کی برسی کی تقریب
Jan 11, 2018