لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی کی اپیل پر تنظیم کے 50سے زائد جید مفتیان کرام نے قصور میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کیس میں اجتماعی فتویٰ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے ایسے بدترین گناہ کی اسلام میں کوئی معافی نہیں ہے اس طرح کے گناہ کبیرہ میں مبتلا درندہ صفت افراد کے ناپاک جسم سے سوسائٹی کو جلد از جلد پاک کرناچاہیے تاکہ معاشرے کو ایسی خطرناک قسم کی وباء سے فوراً بچایا جا سکے۔ مفتیان امت کا کہنا ہے اس کیس میں غفلت اورلاپروائی برتنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ متاثرہ بچی کے والدین کو دلاسہ دینا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت نے اگر اس مسئلہ میں سستی کا مظاہرہ کیا تو اس گھنائونے فعل کی نحوست ملک بھر میں پھیلے گی جو کہ ملک وقوم کے لئے انتہائی خطرناک ہوگی۔ فتویٰ جاری کرنے والوں میں مفتی مسعود الرحمن، مفتی محمد حسیب قادری، مفتی مشتاق احمد نوری، مفتی پیر سید کرامت علی حسین شاہ ، مفتی ابو بکر اعوان ایڈووکیٹ، علامہ ذوالفقار مصطفی ہاشمی، ڈاکٹر مفتی محمد عمران نظامی، علامہ شفاعت رسول قادری، مفتی واجد علی شاہ گیلانی، مفتی محمد سہیل، مفتی محمد شاہد مدنی، ڈاکٹر مفتی سلیمان قادری، صاحبزادہ مفتی فضل الرحمن اوکاڑوی، مفتی محمد نعیم، مفتی محمد افضل، مفتی محمد عارف سعیدی، علامہ باغ علی رضوی، علامہ پروفیسر عبدالعزیز نیازی، مولانا محمد اعظم نعیمی، مفتی وارث علی، علامہ محمد قاسم علوی، علامہ محمد احمد، علامہ کوکب نعیمی، مولانا لیاقت علی قادری، علامہ محمد اصغر علی نورانی، علامہ غلام مرتضیٰ تبسم، علامہ محمد ریاض قصوری، مولانا محمد لیاقت قادری، علامہ محمد منیر شکوری، مولانا عبدالرحمن جامی، علامہ محمد مشتاق، مفتی محمد بشیر قادری، علامہ محمد صفدر خان، علامہ احسان اللہ، علامہ محمد ارشد قادری، علامہ محمد امین قادری، علامہ محمد سلیم چشتی، علامہ محمد بخش چشتی، علامہ محمد ادریس نیازی، مولانا محمد شجاعت قادری، علامہ بدر منیر سیفی اور علامہ سید حماد شاہ شامل ہیں۔
قصور : بچی سے زیادتی کا مجرم، غفلت برتنے والے رعایت کے مستحق نہیں 50مفتیوں کا فتویٰ
Jan 11, 2018