لاہور ( خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے سانحہ قصور پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حکمران جب بے حس ہو جائیں تو پھر قصور جیسے سانحات سے عوام کو دوچار ہونا پڑتا ہے جس کا سبب حکمران ہوتے ہیں۔ حکمران جب اسلامی تعلیمات اور اسلامی اخلاق سے بے بہرہ ہو جائیں اور اللہ‘ رسول ﷺ کے قانون سے بغاوت پر اتر آئیں اور انکا مطمع نظر دولت اکھٹی کرنی ہو اور انکا منشور لوٹ کھسوٹ بن جائے اور انکا دستور اقرباء پروری تو اس وقت پھر ہر طرف بے راہ روی، بے حیائی، فحاشی، زور پکڑ جاتی ہے اور ظلم و ستم ان حکمرانوں کا وطیرہ بن جاتا ہے ان حالات میں اگر حکمرانوں کا ہاتھ نہ روکا جائے اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے فرمان کے مطابق ظالم اور انکے معاونین تو تباہ ہوتے ہی ہیں لیکن جو خاموش تماشائی بن جاتے ہیں وہ بھی عذاب الہی میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔
حکمران بے حس ہوجائیں تو عوام کو قصور جیسے واقعات سے دوچار ہونا پڑتا ہے: خادم رضوی
Jan 11, 2018