جہلم: پاک فوج کی جنگی مشقیں شروع کور کمانڈر پنڈی نے معائنہ کیا

Jan 11, 2018

اسلام آباد (آن لائن)جنگی حالات میں مختلف فارمیشنز کے درمیان روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے پاک فوج کی جنگی مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ مشقیں جلال پور جٹاں، جہلم کے قریب ہو رہی ہیں یہ بریگیڈ لیول کی فوجی مشقیں ہیں اور ان فوجی مشقوں کا مقصد جنگی حالات میں فارمیشن کے درمیان کوآرڈینیشن کا اضافہ ہے، آئی ایس پی آرکے مطابق کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے مشقوں کا معائنہ کیا،اور انہوں نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کو سراہا۔

مزیدخبریں