اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں صفائی کے عملے نے تنخواہ نہ ملنے پر صفائی کا کام چھوڑ کرہڑتال کردی ہے، جس کے باعث سپریم کورٹ بلڈنگ میں جہاں عملہ، وکلائ، سائلین، صحافی بڑی تعداد میں آتے ہیں باتھ رومز استعمال کرتے ہیں جبکہ ڈسٹ بن، کمروں برآمدوں کی عدم صفائی کے باعث بھی سپریم کورٹ بلڈنگ کی حالت ناگفتہ ہوچکی ہے۔تنخواہ نہ ملنے کے حوالے سے ملازمین کا کہنا ہے کہ ہماری تنخواہیں ٹھیکیدار منیرادا نہیں کررہا، ٹھیکیدار کہتا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی والے بل دیں گے تو تنخواہ دوں گا، ملازمین نے کہا کہ تنخواہ ادا کی جائے گی تو ٹھیک وگرنہ کام نہیں کریںگے اور ہڑتال جاری رہے گی۔