افغانستان: آپریشن، 7پاکستانیوں سمیت 34شدت پسند ہلاک، 20 زخمی

Jan 11, 2018

کابل(آئی این پی) افغان سکیورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشن میں 7پاکستانیوں سمیت 34 شدت پسند ہلاک ا ور 20زخمی ہوگئے جبکہ داعش اور طالبان کے 15جنگجو ہتھیار ڈال کر امن عمل میں شامل ہوگئے ۔بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران افغان سیکورٹی فورسز کے انسداد ہشتگردی آپریشن کے دوران 34 شدت پسند ہلاک ہوگئے جن میں 7پاکستانی بھی شامل ہیں۔بیا ن میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن صوبہ ننگرہار،کنڑ،غزنی ،لوگر،ارزگان،فرح،ہرات،نمروز اور فریاب میں کیا گیا۔آپریشن کے دوران 20 مسلح شدت پسند زخمی بھی ہوئے جبکہ دہشتگردوں کی 2گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیںسکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا۔ مغربی صوبہ فرح میں فضائی آپریشن کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت 21شدت پسند مارے گئے ۔وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی کاروائی ضلع خاک سفید میں کی گئی ۔بیان میں مزید کہا گہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 7پاکستانی بھی شامل ہیں ۔دوسری جانب مشرقی صوبہ ننگرہار میں داعش اور طالبان کے 15جنگجو ہتھیار ڈال کر امن عمل میں شامل ہوگئے ۔صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ کھوگیانی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ طالبان اور داعش کے جنگجوئوں نے افغان انٹیلی جنس کی کوششوں کے بعد امن عمل میں شمولیت اختیا رکی ہے۔کھوگیانی نے مزید بتایا کہ داعش کے 8جنگجوئوں کے ایک گروپ نے کمانڈر عبدالمنان جبکہ طالبان کے 7جنگجوئوں نے کمانڈر فریداللہ کی سربرائی میں ہتھیار ڈالے اور امن عمل میں شامل ہوگئے ۔

مزیدخبریں