احمر شہزاد طالبان کے جھانسے میں آکر افغانستان گیا، بازیاب کرایا جائے والدین کی آرمی چیف سے اپیل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد سے افغانستان جانے والے نوجوان کے والدین نے کہا ہے کہ احمر شہزاد سوشل میڈیا پر کالعدم تحریک طالبان کے جھانسے میں آکر افغانستان گیا۔ احمر کی افغانستان میں موجودگی کی اطلاع کالعدم تنظیم کے ترجمان احسان اللہ احسان نے دی۔ چار سال سے اکلوتے بیٹے کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ 5 نومبر 2014ء کو تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرایا۔ لاپتہ افراد کے کمشن میں بھی درخواست دی۔ والدین نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے اپیل کی ہے کہ ہمارے بیٹے احمر کو بازیاب کرایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...