انصاف نہ ملا تو وزیراعلیٰ ہاﺅس کے سامنے خودکشی کرلیں گے: غمزہ والدین

Jan 11, 2018

قصور (نمائندہ نوائے وقت) زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی 7 سالہ زینب کے والدین گزشتہ روز عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ اسلام آباد ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غمزدہ باپ اور والدہ نے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نوائے وقت کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ زینب تو اس دنیا میں نہیںرہی لیکن ہمیں اسکا انصاف چاہئے ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ خانہ کعبہ میں موجودگی کے دوران زینب کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی خبر سن کر ہماری نیندیں اُڑ گئیں۔ ہم نے اس روز سے کچھ کھایانہیں ، انصاف نہ ملا تو وزیراعلیٰ ہاﺅس کے سامنے خودکشی کر لیں گے۔ والد نے کہا کہ ملزم پکڑے جانے تک تدفین نہیں کریں گے۔
والدین

مزیدخبریں