”فائر سیدھا نہ مارو اوپر کرو“

Jan 11, 2018

قصور (نوائے وقت نےوز) قصور میں 7سالہ بچی کے زیادتی کے بعد قتل پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے سیدھی فائرنگ کردی ، پرتشدد احتجاج کے دوران ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کررہا ہے۔جب کہ انہی کے ساتھ موجود ایک پولیس اہلکار ساتھیوں کو مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کرنے سے روک رہا ہے۔پولیس اہلکار پنجابی میں ساتھیوں کو سیدھی فائرنگ کرنے سے روکتے ہوئے چیخ کر کہتا ہے کہ اوپر کرو، سیدھی فائرنگ مت کرو۔
سیدھا فائرنگ

مزیدخبریں