لاہور(سٹاف رپورٹر) سی آئی اے نے اغواء برائے تاوان اور قتل کے مقدمات میں انتہائی مطلوب 2مجرمان اشتہاری حکیم اللہ اورمحمدپرویز کوگرفتارکر لیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مجرم محمدپرویز فیصل آباد پولیس کو عرصہ 5 سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ مجرمان اشتہاریوں کو جدید ٹیکنالوجی اور موثر انفارمیشن کو بروئے کار لاتے ہوئے سی آئی اے پولیس نے گرفتارکیا ہے۔