منیلا (اے ایف پی) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ایک پریڈ میں مذہبی شخصیت کی متنازعہ تصاویر لانے پر بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس اہلکار ہلاک اور 80 افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ سابق جیل افسر کو دل کا جان لیوا دورہ پڑا، 2016ء میں بھی ایسی ہی تقریب میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ بعض ذرائع کے مطابق کیتھولک فرقے سے تعلق رکھنے والے 3.5 ملین رضاکار مذہبی جلوس میں شریک تھے۔