پیر سلطان العارفین صدیقی کاچک بیلی خان میں 50بستروں کا ہسپتال بنانے کا اعلان

چک بیلی خان(نامہ نگار) سجادہ نشین دربارِ عالیہ نیریاں شریف پیر سید سلطان العارفین صدیقی نے چک بیلی خان میں 50بستروں کا ہسپتال بنانے کا اعلان کردیا جسے بعد میں 100بستروں تک توسیع دے جائے گی اس بات کا اعلان انھوں نے محی الدین اسلامی یونیورسٹی چک بیلی خان کیمپس کے دورہ کے موقع پر مریدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ میرے والد حضرت پیر علائوالدین صدیقی مرحوم کی چک بیلی خان میں بڑا ہسپتال بنانے کی خواہش تھی جسے میں ہر صورت پورا کروں گا پیر سید سلطان العارفین صدیقی کے اعلان کے فوراً بعد دو مریدین نے اس منصوبہ کے لئے دو کروڑ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا ۔ عوامی حلقوں نے اس امر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چک بیلی خان کے عوام جس دیرینہ مطالبے کو آئے روز ریاستی حکام کے سامنے رکھتے تھے اسے سرانجام دینے کا بیڑہ ایک روحانی شخصیت نے اٹھا لیا ہے جو انتہائی تسلی بخش امر ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...