جنڈیالہ شیرخان، ریسکیو 1122 کرکٹ سیریز شیخوپورہ نے جیت لی

Jan 11, 2018

جنڈ یالہ شیرخان (نامہ نگار)ریسکیو 1122 سپورٹس گالامیں شیخوپورہ اور ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کے مابین کرکٹ سیریز شیخوپورہ نے جیت لی ۔3 میچوں کی سیریز میں شیخوپورہ نے سنسنی خیز میچز میں تین ، صفر سے کامیابی حاصل کی ۔ مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شیخوپورہ انجینئررانا اعجاز احمد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ننکانہ صاحب اکرم پنوار نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور جیتنے والی ٹیم کوٹرافی سے نوازا گیا۔

مزیدخبریں