شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)دبئی میں ہونیوالی دیسی کشتی میں بھارتی سورما وکرم سنگھ کو چت کرنیوالے رستم پاکستان عثمان مجید بلوپہلوان کے اعزاز میں سٹی ایم پی اے محمد عارف خان سندھیلہ کی طرف سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں انہوںنے عثمان مجید پہلوان کو ایک لاکھ روپے مالیت کے نوٹوں سے تیار ہار پہنایا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ چودھری احسان مجید گجر،عبدالمجید پہلوان سمیت دیگر معززین شہر موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان مجید بلو پہلوان نے کہاکہ اگر حکومت پاکستان دیسی کشتی کے فروغ کے لیے سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھائے تو پاکستا ن عالمی سطح پر ہونیوالے مقابلوںمیں تمام بڑے ٹائٹل حاصل کر سکتا ہے مگر اس طرف کوئی خاص توجہ نہیں دے رہی۔ اضلاع کی سطح پر ریسلنگ ، میٹ ، اور گرائونڈ کی ضرورت ہے اس کے لیے متعدد بار پنجاب سپورٹس بورڈ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا۔ انہوںنے بتایا کہ پاکستان میں فن پہلوانی کا مستقبل روشن اور تابناک ہے تاہم اس کے لیے حکومت کی سرپرستی ازحد ضروی ہے۔
شیخوپورہ : رستم پاکستان عثمان مجید پہلوان کے اعزاز میں ایم پی اے عارف خاند سندھیلہ کی طرف سے تقریب
Jan 11, 2018