گورنمنٹ کالج ٹائون شپ میں جاب فیئر کا اہتمام

لاہور (پ ر)پیکیجز گروپ آف کمپینیز کے تحت گورنمنٹ کالج ٹائون شپ میں جاب فئیر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں کالج کے طلبہ و طالبات کو موقع پر انٹرویو کی بنیاد پر ملازمت کے مواقع فراہم کئے گئے۔ اس حوالے سے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قائم کردہ کیرئیر کونسلنگ سینٹر گورنمنٹ کالج ٹائون شپ نے ایک سیمینار کا بھی اہتمام کیا۔ جس سے پیکیجز کے سینئیر مینیجر ٹریننگ عُمر فارق قریشی، آئی ٹی انچارج منیف عابد اور پرنسپل ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ نے طلبا و طالبات سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ نے پیکیجز گروپ آف کمپینیز کی اہمیت اور اس میں ملازمت کے روشن مستقبل کے متعلق بتایا۔

ای پیپر دی نیشن