لاہور( اپنے نامہ نگار سے)پاکستان گلوبل فورم لندن کے چئرمین امین خالد اور پاکستان فریڈم موومنٹ کے جنرل سیکرٹری سید نبیل ہاشمی نے کہا ہے کہ قصورمیںسات سالہ معصوم بچی زینب کے بہمانہ قتل کے مجرموں کو فوری گر فتار کر کے انہیں عبرت ناک سزا دی جائے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں لااینڈآرڈر کی صورتحال میں بہتری لائی جائے۔ پولیس کے نظام کی تنظیم نو اور فوری انصاف کے لئے نظام عدل میں ضروری اصلاح کی اشد ضرورت ہے۔ معصوم بچی کے قتل کی سخت مذمت کی اور اسکے والدین سے اظہار ہمدردی کیا۔