پولیس جاتی امراء کی سکیورٹی پر مامور عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں: یاسمین راشد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے قصور میں معصوم زینب کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ سے بہت دکھ پہنچا۔ زینت کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ یہ واقعہ اندوہناک ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ پنجاب کے حکمرانوں نے پولیس کو جاتی امراء کی حفاظت پر لگا دیا ہے عوام کے جان و مال کے تحفظ کی انہیں کوئی فکر ہی نہیں، پنجاب حکومت اور انتظامیہ مکمل طور پر نا کام ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...