چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈبے کے ناقص دودھ کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملک بھرمیں ڈبے کے ناقص دودھ کی فروخت کا نوٹس لے لیا اوراس کے لئے کھلی عدالت میں سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں کیس کی سماعت آئندہ ہفتے کراچی رجسٹری میں ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ناقص دودھ کی فروخت کے خلاف از خود نوٹس کیس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا تھا کہ قوم کو دھوکے میں رکھ کر کیمیکل کو دودھ بتاکر نہیں بیچنے دیں گے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ کھلے دودھ کی فروخت میں بہت سے مسائل ہورہے ہیں، ناقص دودھ پینے سے بچے متاثر ہورہے ہیں جس پر عدالت کو سخت تشویش ہے۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ایسی رپورٹس پر انحصار نہیں کیا جائے جس سے معاشرے میں سراسیمگی پھیلے، جو معیاری دودھ بیچ رہے ہیں عدالت ان کا کام بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی، عدالت کا مقصد کسی کے کاروبار کو ختم کرنا نہیں ہے۔جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا ڈبے پر واضح اور بڑے حروف میں لکھیں کہ یہ دودھ نہیں، کسی دھوکے میں نہ آئیں۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ نےڈبےکےناقص دودھ کی فروخت کانوٹس لےلیا
Jan 11, 2018 | 12:00