آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ زینب کے گھناﺅنے قتل کے خلاف میری مذمت کیلئے صرف الفاظ کافی نہیں، زینب کو قتل کرنیوالے وحشی نے پوری انسانیت کا بری طرح قتل کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پرویز مشرف نے کہا کہ زینب کے گھناونے قتل کے خلاف میری مذمت کے لیے صرف الفاظ کافی نہیں ہیں،جس وحشی حملہ آور نے زینب کا قتل کیا ،اس نے پوری انسانیت کا بری طرح قتل کیا۔اللہ زینب کو جنت میں گھر دے۔