کبڈی : بھارت نے ایران‘ پاکستان گرین نے وائٹ کو شکست دیدی

لاہور +بہاول پور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس+ نامہ نگار)ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور کے فور وال گراﺅنڈ میںبھارت اور ایران کی کبڈی ٹیموں کے مابین کبڈی ٹاکرے کا میچ بھارت نے 8پوائنٹس کی برتری سے جیت لیا۔پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین ہونے والا کبڈی میچ پاکستان گرین نے44کے مقابلے میں 46پوائنٹس سے جیت لیا۔بھارت اور ایران کے کبڈی میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کھیل کے دوران بھارتی ٹیم ایران کی ٹیم سے زیادہ پھرتیلی نظر آئی لیکن ایران کی ٹیم کی گرپ زیادہ مضبوط نظر آئی‘فاتح ٹیم نے 31کے مقابلے میں 39پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی ۔ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا کہ بہاول پور میں ایران اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے کبڈی میچ کے دوران شائقین کا جوش وخروش دیدنی تھا جسے مدنظر رکھتے ہوئے بہت جلد ایک اور میگا ایونٹ منعقد کیا جائے گا۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نیئر اقبال نے کہا کہ بہاول پور کی عوام انٹرنیشنل سپورٹس ایونٹ کے انعقاد کی بہت عرصے سے خواہشمند تھی۔ انہوں نے انٹرنیشنل کبڈی میچ کے بہترین انعقاد پر مقامی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیوں اور محکمہ سپورٹس کو جانفشانی سے فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی۔ چولستان جیپ ریلی کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا انعقاد اگلے ماہ 14فروری سے 17فروری تک ہو گا جو 4دن جاری رہے گی۔ مارچ2019ءمیں جشن بہاراں کا شاندار انعقاد بھی کیا جائے گا جو سیریز آف ایونٹس پر مشتمل ہو گا۔ جشن بہاراں میں خواتین اور بچوں کے لئے بالخصوص تفریحی پروگرام کا انعقاد ہو گا۔


تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی احسان الحق چوہدری، رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک، چیئرمین ضلع کونسل شیخ دلشاد احمد قریشی، میئر میونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی، سیاسی رہنما سمیرا ملک، قیوم اعظم ودیگر سیاسی کارکنان اور شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...