لاہور (سپورٹس ڈیسک) سپین میں میچ فکسنگ کے الزام میں ٹینس کے 28پروفیشنل کھلاڑیوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ یورپین یونین پولیس کے مطابق یہ کھلاڑی ان 83افراد میں شامل ہیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لیا ۔ کم از کم 97آئی ٹی ایف فیوچرز اور چیلنجرز میچز فکس کئے گئے تھے ۔ گرفتار کھلاڑیوں میں شامل ایک کھلاڑی یوا یس اوپن بھی کھیل چکا ہے ۔ یور وپول نے 11گھروں کی تلاشی لے کر ایک لاکھ سڑسٹھ ہزار یورو نقدی ‘ایک بندوق ‘پچاس الیکٹرانکس ڈیوائسز ‘کریڈٹ کارڈز ‘پانچ لگژری گاڑیاں اور کیس سے متعلقہ کاغذات تحویل میں لئے ہیں ۔
پولیس نے کسی بھی گرفتا رشخص کا نام ظاہر نہیں کیا ہے ۔ٹینس اینٹی گریٹی یونٹ نے رپورٹ پر 2017ءمیں تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔