لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی چار رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ چار رکنی ٹےم مےںعباس زیب ،حارث قاسم ،فرحان ہاشمی اور محمد حمزہ شامل ہےں جبکہ طاہر سلطان ٹیم کے منیجر اور افضل شاہ کوچ ہوں گے۔چیمپئن شپ 16 سے 20 جنوری تک تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔