لاہور+ کاہنہ (نامہ نگاران) حالات سے دلبرداشتہ بیروزگار نوجوان سمیت 3 افراد نے خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام نگر کا رہائشی 27سالہ محمد احد نے بی اے بی ایڈ کی تعلیم حاصل کی۔ عرصہ سے ملازمت کی تلاش میں تھا۔ گزشتہ روز حالات سے تنگ آ کر نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ الائیڈ ہسپتال میں چل بسا۔ لاہور نولکھا کے علاقہ دل محمد روڈکے 50سالہ ندیم بٹ نے نامعلوم وجوہات پر گزشتہ روز خود کو گھر میں کمرے میں بند کرکے گلے میں پھندا لے کر خودکشی کرلی۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی۔ پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔ نشتر کالونی کے علاقہ کماہاں گائوں کا رہائشی 20 سالہ نوجوان محمد نفیس جو کہ ایف ایس سی کا سٹوڈنٹ تھا ٹیسٹ میں کم نمبر آنے پر دلبرداشتہ ہو گیا اور گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔
3 خود کشیاں: لاہور میں نوجوان، ٹیسٹ میں کم نمبر آنے پر طالبعلم نے پھندا لے لیا
Jan 11, 2019