پروہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شرکت کو یقینی بناےا جائے:طاہر زمان

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سابق اولمپیئن طاہر زمان کا کہنا ہے کہ اولمپکس کی تیاری کو سامنے رکھ کر پروہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شرکت کو لازمی یقینی بناےا جائے۔انٹرنیشنل ہاکی سرگرمیاں معطل نہیں کرنی چاہیے، پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے نوجوان کھلاڑیوں کو دنیا کی بہترین ٹیموں کے ساتھ 16 میچز کھیلنے کو مل رہے ہیں، اس سنہری موقع کو گنوانا نہیں چاہیے اور اس سے ہمارے پاس اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کا بہترین چانس ہے۔ قومی ٹیم کی جب تک بین الاقوامی سطح پر پرفارمنس بہتر نہیں ہوگی اس وقت تک ڈومیسٹک ہاکی پر بھی سرمایہ کاری کے رزلٹ نہیں ملیں گے۔ اگر ہم سب کچھ چھوڑ کر معجزے کا انتظار کرتے رہیں گے تو ایسا کوئی معجزہ نہیں ہوگا۔ انٹرنیشنل ہاکی اور ڈومیسٹک ہاکی دونوں کو ساتھ لےکر چلنا ہوگا، پھر ہی ڈویلمپنٹ ہوگی اور میدان میں اتر کرہی رزلٹ ملیں گے۔ نئے کھلاڑیوں سے فوری نتائج کی توقع درست نہےں۔

، ہمیں صبر اور ان کو سپورٹ کرکے وقت کا انتظار کرنا ہوگا۔ غیر ملکی کوچز کے سوال پر طاہر زمان نے کہا کہ پارٹ ٹائم کوچز کو لانے میں کوئی حرج نہیں، جو پنلٹی کارنر پش، گول کیپنگ ٹریننگ، گول سکور رنگ، ڈیفنس اور دوسری سکلز کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکیں۔ اس کے ساتھ ٹیم انتظامیہ کی طویل عرصے تک تقرری بہت ضروری ہے، جس سے کوچز بھی اعتماد کے ساتھ کام کرسکیں، لڑکوں کو بھی پتہ ہو کہ ہمیں ان ہی لوگوں کے ساتھ کام کرنا ہے۔ باربار تبدیلیوں سے فائدہ تو شاید کم ہو لیکن نقصان بہت زیادہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...